ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہم بی جے پی کی بی ٹیم نہیں ہیں. این سی پی-کانگریس کے ساتھ اتحاد کے لیے تیار: امتیاز جلیل

ہم بی جے پی کی بی ٹیم نہیں ہیں. این سی پی-کانگریس کے ساتھ اتحاد کے لیے تیار: امتیاز جلیل

Sun, 20 Mar 2022 11:38:33    S.O. News Service

ممبئی،20؍مارچ (آئی این ایس انڈیا) شیوسینا کے رکن پارلیمان سنجے راوت نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے رکن اسمبلی امتیاز جلیل کی اس تجویز کی کھل کر مخالفت کی ہے، جس میں جلیل نے کہا تھا کہ ان کی پارٹی بی جے پی کی بی ٹیم نہیں ہے اور این سی پی کانگریس میں شامل ہونے کے لیے تیار ہے۔

اتحاد پر سخت اعتراض کرتے ہوئے شیو سینا کے لیڈر سنجے راوت نے پھر کہاکہ بی جے پی اور اے آئی ایم آئی ایم کے درمیان خفیہ اتحاد ہے، یہ دونوں ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ اے آئی ایم آئی ایم بی جے پی کی بی ٹیم ہے۔

ہم اے آئی ایم آئی ایم کی تجویز کو مسترد کرتے ہیں۔ مہاراشٹر میں تین پارٹیوں کی حکومت ہے اور اس میں کوئی چوتھی نہیں آئے گی۔قبل ازیں اے آئی ایم آئی ایم ایم پی امتیاز جلیل نے این سی پی لیڈر اور مہاراشٹر حکومت میں کابینہ کے وزیر راجیش ٹوپے سے ملاقات کی تھی اور کہا تھا کہ ان کی پارٹی این سی پی اور کانگریس کے ساتھ اتحاد کرنے کے لیے تیار ہے۔

انتخابات میں کانگریس اور این سی پی کے ووٹ کاٹنے کے معاملے پر امتیاز جلیل نے کہا کہ انہوں نے کانگریس اور این سی پی کو اتحاد کی تجویز دی ہے، تاکہ یہ واضح ہو جائے کہ کون کس کے ساتھ ہے۔

جلیل جو اے آئی ایم آئی ایم کی مہاراشٹر یونٹ کے سربراہ ہیں،انہوں نے ہمیشہ یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ بی جے پی پارٹی ہماری وجہ سے جیتتی ہے۔ اس الزام کو غلط ثابت کرنے کے لیے میں نے ٹوپے کو تجویز پیش کی کہ ہم اتحاد کے لیے تیار ہیں۔ تاہم انہوںنے میری پیشکش کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔


Share: